وِکاس نگر واقعہ پر مولانا محمود مدنی کا بڑا بیان، کہا: “بے گناہ شخص کا قتل انسانیت کے خلاف ہے

وِکاس نگر واقعہ پر مولانا محمود مدنی کا بڑا بیان، کہا: “بے گناہ شخص کا قتل انسانیت کے خلاف ہے

  • گھروں، دکانوں اور مسجدوں کو نشانہ بنانے کا الزام مدنی نے مرکزی حکومت سے غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا
  • بلڈوزر کارروائی پر بھی سوال، متاثرہ خاندانوں کی واپسی اور امن و امان بحال کرنے کی اپیل

دیوبند/دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون کے وِکاس نگر علاقے کے بیرگی والا گاؤں میں ونود نامی شخص کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر جمعیت علماء ہند کے صدر اور سابق رکنِ پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محرم الحرام سے قبل بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ، انجمنِ سعیدیہ تھیتکی نے ضلعی انتظامیہ سے کی اپیل

مولانا مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل ایک سنگین جرم ہے اور انسانیت کے خلاف ہے۔ ایسے موقع پر پورے سماج کو متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور مجرموں کو سزا دلانے کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے مولانا مدنی نے کہا کہ قتل کے بعد کچھ شرارتی اور فرقہ پرست عناصر نے ماحول خراب کرنے اور لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا ضرور ملنی چاہیے، لیکن کسی بھی پورے طبقے یا برادری کو نشانہ بنانا انصاف کے خلاف ہے۔

کرنٹ' بند ہوتے ہی سوشل میڈیا پر غیر قانونی کھنن کا شور؛ تھیلا چھاپ 'چنٹوؤں' کی دلالی اور کھنن مافیا کے گٹھ جوڑ کا کچا چٹھا!

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے حساس معاملات میں انتظامیہ اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان برقرار رکھیں اور افواہوں سے بچیں۔ مولانا مدنی نے دعویٰ کیا کہ واقعہ کے بعد مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے بعض گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ساتھ ہی کچھ مسجدوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اتر پردیش دیوبند کا "سمد پوکسو کیس"! پہلے نابالغ لڑکی کو بنایا ہتھیار، اب ملزم کو بچانے کے لیے ایماندار ایس ایس آئی پر رشوت کا الزام

انہوں نے کہا کہ خوف کے ماحول کی وجہ سے کئی خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جو انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ مولانا مدنی نے وِکاس نگر کے رکنِ اسمبلی منّا سنگھ چوہان کے بعض بیانات پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو ایسے حساس حالات میں ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ بیان دینا چاہیے تاکہ ماحول مزید خراب نہ ہو۔

عوام کا اندرا پارک یا بااثر لوگوں کی پارکنگ؟ دیوبند میں عوامی پارک کی حالت پر اٹھنے لگے سوال

مولانا مدنی نے ملزم کے مکان پر کی گئی بلڈوزر کارروائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر قانونی اور انتظامی ضابطوں کی مکمل پابندی نہیں کی گئی تو اس پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اسی وقت قائم رہ سکتی ہے جب ہر کارروائی آئین اور قانون کے مطابق ہو۔ مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک تفصیلی خط بھیجا گیا ہے۔

ارجن ایوارڈی سے لے کر ورلڈ چیمپئنز تک ایک اسٹیج پر جمع؛ 184 کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد

جس میں ونود قتل معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جانچ کرائی جائے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو۔ خوف کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔ علاقے میں امن، بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اپنے بیان کے آخر میں مولانا مدنی نے تمام طبقات سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور قانون پر اعتماد رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مجرم چاہے کسی بھی مذہب یا برادری سے تعلق رکھتا ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، لیکن کسی بے گناہ کو نشانہ بنانا ہرگز درست نہیں۔

دیوبند بلاک میں تعلیم کی نئی مثال! نیلم تومر بولیں: حکومتِ اتر پردیش کے تعاون سے پرائمری تعلیم ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچ رہی ہے

فی الحال پورے معاملے پر عوام کی نظریں انتظامیہ کی جانچ اور آئندہ ہونے والی کارروائی پر لگی ہوئی ہیں۔ مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے بھی علاقے میں امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔






دین رضا

دیوبند (سہارنپور) سے تعلق رکھنے والا ایک آزاد صحافی۔ ڈی آر ڈی نیوز 24 اردو کے ذریعے غیر جانبدار، مستند اور بروقت خبریں عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی