سینئر صحافی ڈاکٹر فیروز خان کے صاحبزادے نے رقم کی کامیابی کی نئی تاریخ؛ ڈاکٹر دانیال خان نے ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے دیوبند کا نام روشن کر دیا

سینئر صحافی ڈاکٹر فیروز خان کے صاحبزادے نے رقم کی کامیابی کی نئی تاریخ؛ ڈاکٹر دانیال خان نے ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے دیوبند کا نام روشن کر دیا

  • دیوبند کے ہونہار فرزند ڈاکٹر دانیال خان کو ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل؛ پورے علاقے میں خوشی اور فخر کی لہر
  • ۔ محنت، لگن اور صلاحیت کی روشن مثال بنے ڈاکٹر دانیال خان؛ غیر ملکی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے بڑھایا دیوبند کا وقار

دیوبند: دیوبند کے معروف سینئر صحافی ڈاکٹر فیروز خان کے فرزند ڈاکٹر دانیال خان نے طبی تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے دیوبند کا نام روشن کر دیا ہے۔ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔ قازقستان کی معروف "انٹرنیشنل میڈیکل اسکول، یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس (IMS UIB)" کے کانووکیشن تقریب میں ڈاکٹر دانیال خان کو باضابطہ طور پر ایم بی بی ایس کی ڈگری عطا کی گئی۔ اس کے علاوہ تعلیمی سال 2025-26 میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل سے بھی سرفراز کیا گیا۔

آخر چار پانچ لوگ اپنی مرضی سے کیسے طے کر سکتے ہیں صدر؟"— دیوبند عیدگاہ کمیٹی کے انتخاب اور ممبرشپ کے بند دروازوں پر اٹھا بڑا سوال

ڈاکٹر دانیال خان کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور تعلیمی میدان میں غیر معمولی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول دیوبند سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا، مہاراشٹر سے مکمل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیوبند کے ایک معروف مدرسے سے دینی تعلیم بھی حاصل کی۔ جیسے ہی ڈاکٹر دانیال خان کی اس تاریخی کامیابی کی خبر عام ہوئی، ان کے والد اور سینئر صحافی ڈاکٹر فیروز خان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں، تاجروں، ماہرین تعلیم اور معزز شخصیات نے ان کے گھر پہنچ کر ڈاکٹر دانیال خان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سہارنپور میں منشیات فروشوں پر ڈبل کارروائی، لیکن دیوبند میں آخر کس کی سرپرستی میں چل رہا ہے اسمیک اور گانجے کا کاروبار؟

مبارکباد پیش کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر دانیال خان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ محنت، عزم اور خود اعتمادی کے ذریعے ہر منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیروز خان نے تمام احباب اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی یہ کامیابی پورے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں اساتذہ کی رہنمائی، معاشرے کی دعاؤں اور اہلِ خانہ کے تعاون کا اہم کردار رہا ہے۔

 بلاشبہ ڈاکٹر دانیال خان کی یہ شاندار کامیابی دیوبند کے لیے باعثِ افتخار ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین مثال بھی۔






دین رضا

دیوبند (سہارنپور) سے تعلق رکھنے والا ایک آزاد صحافی۔ ڈی آر ڈی نیوز 24 اردو کے ذریعے غیر جانبدار، مستند اور بروقت خبریں عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی